حکومتی اعلان کے باوجود نادرا دفاتر نہیں کھلے

حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے نادرا دفاتر کھولنے کے اعلان کے باوجود نادرا دفاتربند ہیں، عوام کی بڑی تعداد دفاترکے باہر پریشانی کے عالم میں موجود ہے۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ دفاتر حکومت کے تحریری احکامات کی روشنی میں بند ہوئے تھے اور تحریری احکامات کے بعد ہی دوبارہ کھولے جائیں گے۔اس متعلق نادرا حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہیں تاحال حکومت کی جانب سے دفاتر کھولنے کیلئے تحریری احکامات موصول نہیں ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں