لاہور بم دھماکے کے بعد بے گناہ بلوچ اور پشتون طالب علموں کی گرفتاری قابل مذمت ہے،اے این پی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں لاہور بم دھماکہ کے بعدوہاں ابادبے گناہ پشتون بلوچ محنت کشوں طالبعلموں کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ پشتون بلوچ تاریخ میں کبھی بھی دہشت گردنہیں رہے بلکہ دہشت گردی کے شکار اقوام ہے دہشت گردی کاقلع قمع کر نے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اودیگراسٹیک ہولڈرزکی متفقہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پرعمل درآمدہی سیاس ناسورکی بیخ کنی ممکن ہے زبان اورقومیت کینام پراس طرح کیاقدامات دوریوں میں مذیداضافہ کاموجب بنیگاعوامی نیشنل پارٹی کیصوبائی دفترباچاخان مرکزسے جاریکردہ صوبائی بیان میں لاہورمیں پشتونوں اوربلوچوں کی بلاجوازگرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاکہ لاہوربم دھماکہ کیبعدوہاں آباد پشتون بلوچ محنت کشوں طالبعلموں کوزدوکوب کرنے انہیں حبس بیجامیں رکھنے لاپتہ کرنے سیدوریاں جنم لے گی اس طرح کے اقدامات کے ماضی میں اور نہ اب مثبت نتائج برآمد ہوں گے اس سے پہلے پنجاب کے مختلف تعلیمی اداروں میں پشتون بلوچ طالبعلموں پرحملے ان پرناروامقدمات درج کئے جاچکے جس سے یقینادوریوں میں اضافہ ہوگابیان میں کہا گیا کہ ہم ہر قسم کی انتہاپسندی ودہشت گردی کے مخالف ہے چاہئے فرد،حکومت ریاست یاگروہ کی جانب سے ہی کیوں نہ ہوحکومت پنجاب کو ان کالعدم تنظیموں کیخلاف کاروائی کرنی چاہئے جوپنجاب باالخصوص جنوبی پنجاب میں محفوظ ٹھکانے رکھتے ہیں بیان میں لاپتہ کئے گئے پشتونوں بلوچوں کوبازیاب کرنیکامطالبہ کیاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں