برفانی طوفان سے جرمنی، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، پولینڈ میں ایک،ایک شخص ہلاک

لندن:طاقتور ہواؤں نے برطانیہ، ڈنمارک، پولینڈ اور جرمنی میں شدید نقصان کیا ہے اور لاکھوں گھر بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ طوفان جسے جرمنی میں نادیہ جبکہ دیگر ملکوں میں ملک کا نام دیا گیا ہے،گزشتہ روز یورپ کے شمالی حصوں سے ٹکرایا۔ تیز ہواؤں کے سبب ساحلی علاقوں میں سیلابی ریلے آئے اور ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہوا۔ بحیرہ شمالی اور بحیرہ بالٹک کے ساحلی علاقوں میں ہفتے کے روز طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی تھیں۔ اس طوفان کے سبب جرمنی، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور پولینڈ میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں