حکومت کی جانب سے سستی دالوں کی قیمت میں بھی اضافہ
وفاقی حکومت نے عوام کو دی جانے والی سستی دالوں کی قیمت بڑھادی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری لیٹر کی مطابق دال چنا کی فی کلو قیمت میں 17 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ موٹے چنے کی قیمت 53 روپے فی کلو بڑھا دی گئی ہے۔
دال چنا کی نئی قیمت145 روپے سے بڑھا 162 سے 167 روپے فی کلو کر دی گئی ہے جب کہ موٹے چنے کی فی کلو قیمت 213 روپے سے 218 روپے تک ہوگئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال مسور کی قیمت میں بھی 85 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 215 سے 220 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
Load/Hide Comments


