ای سی سی نے ملازمتوں، کاروبار سے متعلق 2 پیکج منظور کرلیے، حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے صعنت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ملازمتوں اور کاروبار سے متعلق 2 پیکج منظور کرلیے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ صنعت ، کاروبار اور ملازمتوں سے متعلق 2 پیکج ای سی سی نے منظورکیے ہیں جو کل وفاقی کابینہ میں پیش کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد پیکج کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈال دی جائیں گی، بے روزگار ہونے والوں کے لیے 75 ارب روپے کا پیکج منظور کیا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ احساس پروگرام اور وزارت صعنت و پیدوار پورٹل لانچ کرے گی، ملازمتوں سے بے روزگار ہونے والے خود کو پورٹل پر رجسٹرڈ کرائیں۔حماد اظہر نے بتایا کہ پیکج کی تفصیلات وزارت صنعت و پیدوار اور احساس پروگرام کی ویب سائٹ پر ڈالی جائیں گی، پیکج کے تحت بے روزگار ہونے والوں کو فی کس 12 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ دوسرے پیکج کے تحت چھوٹےکاروبار والوں کے 3 ماہ کا بل حکومت ادا کرے گی اس طرح 80 فیصد صنعتیں بل ادائیگی کے سلسلے میں مستفید ہوں گی۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ اس امدادی پیکج کااطلاق چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر پر ہوگا،انہوں نے کہا کہ ابھی کام کرنے کا وقت ہے، الزام تراشی میں نہیں پڑنا چاہیے۔صنعت و پیداوار کے وفاقی وزیر حماد اظہر نے مزید کہاکہ بجلی کے بل کی ادائیگی کا 50 ارب روپے کا پیکج ہے، ملک میں 6کروڑ گھرانے ہیں، ہم ایک کروڑ 70 لاکھ گھرانوں تک امداد پہنچائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں