حمید آباد: نامعلوم مسلح افرادکا گھر میں گھس کر فائرنگ نوجوان جان بحق

حمید آباد:کیٹل فارم تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں 16سالہ نوجوان جان بحق ہو گیا ہیتفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز گوٹھ محمد صالح بروہی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں داخل ہو کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے 16سالہ نوجوان رحمت اللہ بروہی موقع پر جان بحق ہوا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقع کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ کیٹل فارم پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاش کوضا بطے کی کا رروائی کے لئے سول ہسپتال پہنچایا جسے بعد ازاں ضروری کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا اس سلسلے میں مزید تفتیش متعلقہ پو لیس کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں