گوادر، طوفان کا خدشہ،محکمہ موسمیات کا ماہی گیروں کو الرٹ جاری

گوادر:محکمہ فشریز نے ضلع بھر کے ماہی گیروں کو دو دن کے لیے سمندر جانے سے روک دیا محکمہ فشریز بلوچستان گوادر آفس سے جاری ہونے والے مراسلہ کے مطابق تمام ماہی گیروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ مورخہ 2فروری 2022سے لیکر 3فروری2022تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواں، تیز سمندری لہریں اور طغیانی کا خدشہ ہے۔لہذا تمام ماہیگیران کو مطلع وتاکید کی جاتی ہے کہ بدھ سے جمعرات تک گہرے سمندر جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں بمعہ انجن، جال اور دیگر ماہی آلات کو محفوظ بنائیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی نقصانات اور پریشانی دوچار نہ ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں