دکی، تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، متعدد تھڑے مسمار
دکی:اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کا ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد شاہراہوں کے تھڑے تجاوزات سے خالی کرادئیے گئے تجاوزات بنانے پرمتعدد کانیں سیل اورمتعدد دکانداروں کو تنبیہ جاری کردی گئی۔گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ کی سربراہی میں لیویز فورس کی ٹیم نے عوامی شکایات کی روشنی میں شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے مختلف شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران مویشی منڈی روڈ، لورالائی روڈ اور ناناصاحب روڈ پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے تجاوزات ہٹا دئیے گئے اور دکانوں کے سامنے روڈ پر رکھے گئے سامان کو قبضے میں لے کر دو دکانوں کو سیل کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ کاکہناتھاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کیکئے تجاوزات کیخلاف کاروائی ضروری ہے اسلئے اج ایک بار پھر دکانداروں کو اطلاع دیتے ہیں کہ آج کے بعد کوئی بھی دکاندار اپنے دکان کے سامنے تھڑہ نہ بنائے اور سامان باہر روڈ پر نہ رکھیں انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی روڈ پر بھوسہ اور لکڑیوں کے ٹال اور مزدا اور رکشہ والوں کو بھی وارننگ دیتے ہیں کہ ائندہ روڈ میں مزدا یا رکشہ کھڑی نہ کریں اور اپنا سامان بھوسہ وغیرہ دکانوں کے اندر رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسسٹنٹ کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے لیویز فورس کی ایک ٹیم کو مویشی منڈی روڈ پر ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کا ٹاسک دیا اور ہدایت کی کہ روڈ پر ہر قسم کے ٹریفک میں خلل پیدا کرنیوالوں کو سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے اور سخت قانونی کاروائی کریں۔ تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ ہوسکے اور ٹریفک کی روانی بحال رکھی جاسکے۔


