وزیراعلیٰ بلوچستان سے جمعیت نظریاتی کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے مولانا عبدالقادر لونی کی قیادت میں جمعیت علمااسلام نظریاتی کے ایک وفد نے ملاقات کی وزیراعلیٰ کا چمن اور کوئٹہ دھماکے جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے کارکنوں کی شہادت پر اظہار افسو س کیاانہوں نے وفد کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداء کی جانوں کا ازالہ تو نہیں کر سکتے لیکن لواحقین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے
دہشت گردی کا کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے اس کا نقصان کسی ایک پارٹی یا ایک خاندان کا نہیں پورے صوبے کا ہو تا ہے،بات چیت کے زریعہ مسائل حل کے حل پر یقین رکھتے ہیں،مل بیٹھ کر بات چیت کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں ،،چمن بم دھماکے کی جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک کی جاۓ گی۔اور سائنس کالج بم دھماکے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل کا اعلان کر دیا گیا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاۓ گا،جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کی جاۓ گی،کوئٹہ دھماکے کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جاۓ گا،جب کوئٹہ دھماکہ ہوا ہماری نئی حکومت بنی ہوئی تھی اور میں اسلام آباد میں تھا،وفد کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرتے ہیں،
مطالبات کے پر عملدرآمد کے لیۓ وزراء کمیٹی تشکیل دی جائیگی،مطالبات کے تسلیم ہونے پر مولانا عبدالقادر لونی کا مطالبات کے حل کے لیۓ وزیراعلئ کی یقین دہانی پر احتجاجی کفن پوش دھرنا منسوخ کرنے اعلان کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں