طلباء تنظیموں اوریونیورسٹی انتظامیہ کے درمیان مذکرات کامیاب،کل سے یونیورسٹی کھولنے کا اعلان
کوئٹہ:طلباء تنظیموں اور جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد یونیورسٹی کو انتظامی سرگرمیوں کیلئے آج سے کھول دی گئی ہے گزشتہ روز جامعہ بلوچستان کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر سید عین الدین اور رجسٹرار ڈاکٹر فرحت اقبال کی جانب سے طلباء تنظیموں کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ بلوچستان کو آج 3فروری انتظامی سرگرمیوں کیلئے کھول دی جائے گی یونیورسٹی آف بلوچستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستان کے انتظامی سرگرمیاں 3فروری بروز جمعرات سے شروع ہوگی جبکہ رہ جانیوالے امتحانات متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ بحث کے بعد شیڈول کیے جائینگے لہذا تمام نان ٹیچنگ سٹاف اور انتظامی عملہ اپنی حاضری یقینی بنائیں جبکہ ٹیچنگ سٹاف اور طلبہ کیلئے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا واضح رہے کہ جامعہ بلوچستان کو 2طلباء سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی گمشدگی کے بعد 9نومبر کو حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردی گئی تھی۔


