حکومتی وزراء اور ترجمان شہباز شریف کی بجائے عوام کی فکر کریں،مریم اورنگزیب

لاہور: ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب، حکومتی وزراء اور ترجمان سے گزارش ہے کرونا کی وبا سے لڑنے پہ توجہ دیں،عوام کو روٹی راشن، دہاڑی دار اور مزدور کو ریلف دینے پہ غور کریں شہباز شریف کی بجائے عوام کی فکر کریں، ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا شہباز شریف کی گردان کرنے سے بہتر ہے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی سامان پہنچائیں عمران صاحب، وزراء اور حکومتی ترجمان اپنی ترجیحات درست کریں، سیاست کا نہیں عوام کی زندگی بچانے کا وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں