جدید چیلنجز سے نمٹنے کےلئے معیاری تعلیم کا ہونا انتہائی ضروری ہے،سردار یارمحمد رند
سبی: بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر رند قبائل کے سربراہ چیف آف رند سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ جدید چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری تعلیم کا ہونا انتہائی ضروری ہے بلوچستان میں ہونہار ٹیلنٹ کی کمی نہیں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کے لئے بہترین تعلیمی ادارے اور اساتذہ کرم کا ہونا بھی ضروری ہے میر چاکر خان رند میمورل ہائیرسیکنڈری اسکول شوران میں ملک کے بہترین اساتذہ کرام کی نگرانی میں زیر تعلیم طلباء کو ہر میدان میں کامیابی کے لئے تعلیم تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کچھی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف بلوچستان اسمبلی کے پالیمانی لیڈر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کچھی شوران میں میر چاکر خان رند میموریل ہائیر سیکنڈری اسکول شوران کا ہنگامی دورہ کیا۔ اسکول کے اسٹاف کی دوڑیں لگ گئی اسموقع پر اسکول کی پرنسپل بانک شازیہ احمد لانگو نے اسکول کے مختلف کلاسوں دورہ کروایا اسموقع پر سردار یار محمد رند نے اسکول کے تمام کلاسوں کے بچوں سے ان سے مسائل کے حوالے سے معلومات حاصل کی اور کہا کہ اسکول کے کسی بھی ٹیچر یا کسی اور اسٹاف سے کسی بھی حوالے سے شکایت ہے تو بلا خوف سے آپ اپنے مسائل سے آگاہ کریں جبکہ طلباء نے کہا ہمیں اسکول میں تعلیم اور کسی بھی چیز کی کوئی کمی نہیں ہیمیر چاکر خان رند میموریل ہائیر سیکنڈری اسکول شوران صوبے کا واحد اسکول ہے جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے والدین کے بچوں کو یکساں تعلیم فراہم کرنے کیساتھ ساتھ تمام آرہشوں بھہ یکساں دی جا رہی ہیں اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند نے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میری خواہش ہے بلوچستان میں تعلیمی معیار امیر و غریب والدین کے بچوں کے لیے برابر ہوں جس کے لیے میں نے میر چاکر خان رند میموریل ہائیر سیکنڈری اسکول شوران میں تعمیر کروایا جس میں میرٹ کو اولین ترجیع دی جا رہی ہے تاکہ صوبے کے بچے اس ادارے سے اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعد کسی اعلی عہدوں میں فائز ہو کر صوبے و علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کر سکیں اور غریب عوام کی خدمت کر سکیں صوبہ تعلیمی لحاظ سے پسماندگی کا شکار ہے میری جدوجہد صوبے کے تعلیمی پسماندگی کو ختم کرنے کی بھرپور کوشیش جاری تھیں لیکن کم عرصے ملنے کی وجہ سے صوبے کے کے غریب عوام کی خدمت کرنے کی جو جدوجہد تھی وہ پوری تو نہ کرسکا سردار یار محمد رند نے کہا میں حکومت اقتدار میں رہوں یا نہ رہوں صوبے اور علاقے میں معیاری تعلیم کی بہتری کے لیے اپنی خدمات دیتا رہونگا انہوں نے طلباء سے کہا قوموں نے ترقی تعلیم کی زیور سے حاصل کی آج کے اس جدید دور میں داخل ہونا معیاری تعلیم سے ہے دنیا بہت سی ترقی کرتا جا رہی اس کا راز تعلیم ہے آپ طلباء صرف اسکول میں پڑھانے والی پڑھائی پر توجہ نہ رکھیں بلکے کتب بینی سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں علم دوست کی کتابوں کو پڑھا کریں انہوں نے تعلیم کی سرگرمیوں کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو بھی آباد کریں انسانی زندگی کی صحت کو تندرست رکھنا بھی ضروری ہے انہوں نے طلباء اور اسکول پرنسپل سمیت اسٹاف کو کہا کہ کسی بھی حوالے سے پریشانی کا سامنا ہو فوری طور پر مجھ سے رابط کریں اور آخر میں طلباء کے لیے اسٹڈی تفریح کا اعلان کیا اور پرنسپل کو ہدایت جاری کی کہ وہ کسی ایسے شہر کا انتخاب کریں جہاں طلباء گھومنے کیساتھ بہت سے ملکی معلومات بھی حاصل کرسکیں۔


