کیچ سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن،3حملہ آور ہلاک،آئی ایس پی ار

کوئٹہ: بلو چستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کا کلیئر نس آپریشن، 2اہم کمانڈروں سمیت 3حملہ آور ہلاک۔ پاک فوج کے ادا رہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں حالیہ حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بناء پر کیچ کے علا قے بالگتر میں کلیئر نس آپریشن کے دوران حملہ آوروں کے ایک ٹھکا نے کا گھیراؤ کیا جہاں مشتبہ افرادنے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کرد ی آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ٹھکا نے میں چھپے 3 کمانڈر سمیر عرف بہار،الطاف عرف لالیک اور پھلین بلوچ ہلاک ہو گئے ہلاک ہو نے والے ہو شاب، پنجگور میں سیکورٹی فورسز پر حملوں سمیت بلو چستان بھر میں کاروائیوں میں ملوث تھے ٹھکا نے سے بڑی تعداد اسلحہ اور ایمو نیشن بر آمد کر لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں