تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع دس فروری سے سبی میں شروع ہو گا
سبی:تین روزہ عالمی تبلیغی اجتماع دس فروری سے سبی میں شروع ہو گا،تبلیغی اجتماع کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں،ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحیدشرکت کریں گے،سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کیا جائے گا،ٹریفک پلان بھی تیار،تفصیلات کے مطابق سبی میں تین روزہ عالمی سالانہ تبلیغی اجتماع دس فروری سے شروع ہوگا اور تیرہ فروری کو اجتماعی دعا کے بعد اختتام پذیر ہوگا تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں فرزندان توحیدشرکت کریں گے اس سلسلے میں سیکورٹی کے فرائض سبی پولیس،لیویز فورس،بلوچستان کانسٹیبلری کے علاوہ ایف سی جوان سر انجام دیں گے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو بھی سیل کرکے چیکنگ کے عمل کا انتہائی سخت کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ اور سینئر سپرٹندنٹ آف پولیس سبی میر دوستین دشتی نے اجتماع گاہ اور اس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیاجبکہ اس ضمن میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے سبی پولیس نے ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا ہے۔


