ملک کے 22کروڑ عوام کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، ملک سکندر ایڈووکیٹ
کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان کی 22کروڑ عوام کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، بھارت کے کشمیر پر مظالم کوالفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا،اقوام متحدہ کے متفقہ قرارداد کے تحت کشمیریوں کو یہ حق حاصل ہیں کہ انہیں صوابدیدرائے کی مکمل آزادی ہوں لیکن بزور طاقت کشمیر پرقبضہ کیاگیاہے ،5اگست 2019ءکو بھارتی آئین میں کشمیر کی خصوصی اہمیت کو ناجائز اور ناروا طریقے سے ختم کیاگیا بھارت اس خوش فہمی میں ہے کہ وہ اس طریقے سے کشمیریوں کو اپنی پاﺅں تلے روند دیںگے لیکن یہ ناممکن ہے اس قوم کو جتنا دبایاجاتاہے اتنا ہی وہ ابھرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے قائد اعظم ریذیڈنسی میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ،کور کمانڈ 12لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ،صوبائی وزراءسردارصالح بھوتانی ،حاجی نورمحمددمڑ، ،میرظہوراحمدبلیدی ،میرنصیب اللہ مری ،عبدالخالق ہزارہ،محمدخان لہڑی ،مبین خان خلجی ،میر سکندر علی عمرانی ،آئی جی ایف سی نارتھ محمدیوسف مجوکہ ،چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا،علاقہ معززین ،زعماءاکرام ،سول وعسکری آفیسران بھی موجود تھے ۔ ملک سکندرایڈووکیٹ نے کہاکہ زیارت میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب میں کشمیریوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف اکھٹے ہوئے ہیں ،آج پورا پاکستان احتجاج پر ہیں ملک کے طول وعرض میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ریلیاں اور جلسوں کے علاوہ تقاریب منعقد کیاجارہاہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ 22کروڑ عوام کادل کشمیریوں کےساتھ دھڑکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ بھارت کے کشمیر پر مظالم کوالفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا،اقوام متحدہ کے متفقہ قرارداد کے تحت کشمیریوں کو یہ حق حاصل ہیں کہ انہیں صوابدیدرائے کی مکمل آزادی ہوں لیکن بزور طاقت کشمیر پرقبضہ کیاگیاہے ،5اگست 2019ءکو بھارتی آئین میں کشمیر کی خصوصی اہمیت کو ناجائز اور ناروا طریقے سے ختم کیاگیا بھارت اس خوش فہمی میں ہے کہ وہ اس طریقے سے کشمیریوں کو اپنی پاﺅں تلے روند دیںگے لیکن یہ ناممکن ہے اس قوم کو جتنا دبایاجاتاہے اتنا ہی وہ ابھرتے ہیں ان کے ساتھ جتنا ظلم کیاجاتاہے اس کا ردعمل بہت زیادہ آتاہے ،کشمیری جو قربانی دے رہے ہیں وہ اپنے وطن کی آزادی کیلئے خون کے نذرانے پیش کررہے ہیں یقیناََ اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر آزاد ہوگاکشمیری ہمارے بھائی ہمارا ان کے ساتھ خونی اور دینی رشتہ ہیں پاکستانی عوام ان کی حمایت جاری رکھے گی 90ہزار جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے بعد بھی ناروا ،ظالم اور جابر قبضہ جمائے کسی صورت ممکن نہیں ہے ۔


