الیکشن کمیشن نے من پسند پارٹی کو نواز کر کئی علاقوں کو ختم کر دیا ہے ،آل پارٹیز قلات
قلات: قلات کے آ ل پارٹیز نے حالیہ حلقہ بندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے من پسند پارٹی کو نواز کر کئی علاقوں کو ختم کر دیا ہے کپوتو ریگواش شاہیزئی اور دیگر علاقوں کو حلقہ بندیوں میں شامل نہ کرنا علاقہ علاقہ مکینوں کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے نئے حلقہ بندیوں کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جائے گا اگر حلقہ بندیوں کو درست نہیں کیا گیا تو شدید احتجاج کیا جائے گاان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان حافظ محمد قاسم لہڑی بی این پی احمد نواز بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی کے فضل اللہ نیچاری نیشنل پارٹی کے غلام فاروق لہڑی اور دیگر نے قلات میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قلات میں جو حلقہ بندیاں کی ہے ان میں جان بوجھ کر بڑی بڑی غلطیاں کی گئی ہے لگتا ہے الیکشن کمیشن نے ایک مخصوص پارٹی کو بھر پور نواز نے کی کوششیں کی ہیں انہوں نے کہا کہ یونین کونسل کپوتو جو کہ قلات کا اہم یونین کونسل ہے اسے بینچہ یونین کونسل میں شامل کردیا گیا ہے انہوں نے کہ علاقہ شاہیزئی اور ریگواش کو ختم کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ من پسند افراد کو نواز نے کے لیئے کئی حلقوں کو ختم کردیا گیا ہے معلوم نہیں الیکشن کمیشن کہاں الیکشن کرانا چاہتا ہے انہوں نے کہ قلات کی آ ل پارٹیز نئی اور سلیکٹڈ حلقہ بندیوں کو یکسر مسترد کرتی ہے انہوں نے کہا کہ کہ اگر الیکشن کمیشن نے حالیہ حلقہ بندیوں کو منسوخ کرکے پرانے حلقہ بندیاں بحال نہیں کیا یادرست حلقہ بندیاں نہیں کی تو شدید احتجاج کیا گا


