گیس پریشر میں کمی لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بحران نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے, نصیر شاہوانی
کوئٹہ:پا کستان ڈیموکریٹک مو ومنٹ بلوچستان کے صدر اور بلو چستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہاہے کہ گیس پریشر میں کمی لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بحران نے عوام کو کرب اور اذیت میں مبتلا کر دیا ہے گیس کمپنی سردی کی موسم میں گیس پریشر کو بحال کرنے کی بجائے مزید گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا رہا ہے کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی میں گیس پریشر کی مشکلات سے جی ایم گیس کو آگاہ کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی، مولانا راز محمد محمد حسنی،مولانا محمد صادق،مولانا مفتی عبدالوہاب، مولانا محمد نسیم مدنی،ترجمان ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ود یگر علما کرام قبائلی عمائدین کے ہمراہ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی بازار کے دورہکے موقع پر کیا۔ جمعیت علما اسلام کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی نے گیس پریشر کی کمی لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بحران سے متعلق رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی کوآگا ہ کیا رکن بلوچستان اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے یقین دلایا کہ گیس پریشر کی مشکلات کو دور اور بجلی کے بحران سے عوام کا نجات دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر ینگے رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے جہدوجہد جاری رکھیں عوامی مسائل سے غافل نہیں ہے کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی میں بجلی گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے بلوچستان اسمبلی کے فلور پر آوازاٹھائیں گے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلوچستان کے عوام کو محرومیوں کی طرف دھکیلا جارہا ہے پی پی ڈی ایم بلوچستان کے محرومیوں کے خاتمے کیلئے تحریک چلا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے اراکین اسمبلی بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے سنجیدگی سے کردار ادا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے عوام جی ایم گیس کے رحم و کرم پر ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے لوگ سردیوں سے مرر ہے، انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت سخت سردی میں کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی،کلی خزان کلی شموزی ود یگر ملحقہ علاقوں کے عوام پر گیس پریشر کی بندش سخت بحران کی شکل اختیار کر گیا ہے مولانا محمد طاہر تو حیدی رکن صوبائی اسمبلی ملک نصیر احمد شاہوانی کو بتا یا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے فورم پر ہنگامی بنیادوں پر جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی مدنی صدیقی سے بات کرکے انسانی بنیادوں پر کلی چلتن رئیسانی کلی خزان کلی شموزی میں گیس پریشر کو بحال کریں انہوں نے کہا کہ سخت ترین سردی میں گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کے با عث کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کلی خزان کلی شموزی میں ہزاروں صارفین مشکلات سے دوچار ہیں۔


