وزیر اعلیٰ قلات کی ترقی اور خوشحالی میں حصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،ضیاء اللہ لانگو

کوئٹہ :صوبائی مشیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہئے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبے اور بلخصوص قلات کی ترقی اور خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہئے ہیں ان خیالات کا اظہار صوبائی مشیر داخلہ نے خالق آباد کلی یوسف زئی میں محمد جان لانگو کی طرف سے ایک پر وقار ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خالق آباد بازار تا کوہک روڈ خالق آباد بازار تا محمود گہرام روڈ کوٹ لانگو چوک تا زرد عبداللہ روڈ کو بلیک ٹاپ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہئے اسکے علاوہ انشاء اللہ مارچ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان خالق آباد اور قلات کا دورہ کرینگے جہاں قلات کی تعمیر و ترقی کے لیے مذید ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے۔صوبائی مشیر داخلہ میر ضیائاللہ لانگو نے کہ قلات کے ہر علاقے میں بلا تفریق ترقیاتی کام کیے قلات میں ترقیاتی اسکیمات کا جال بچھا دیا ہئے حلقے کے کسی بھی علاقے کو ایک دوسرے پر فوقیت نہیں دی ہے ہر علاقے کو میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی منصوبے دییے ہیں۔صوبائی مشیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومت روز اول سے بے روزگاری کے خاتمے لیے کوشاں ہئے صوبے کا ایک بہت بڑا المیہ بیروزگاری ہئے جسکے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت تمام تر وسائل بروے کار لارہی ہئے اس حوالے سے صوبائی حکومت بہت جلد خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہئے تاکہ صوبے میں بے روزگاری کا مسلہ حل ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں