بلوچستان میں کورونا وائرس کے 2مریض انتقال کرگئے

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے 2مریض انتقال کرگئے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے 32نئے مریض سامنے آگئے۔ محکمہ صحت بلوچستان کی کورونا وائرس سیل کی رپورٹ کے مطابق پیر کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے 652ٹیسٹ کئے گئے جس میں 32افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ابتک صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 34851ہوگئی ہے جبکہ صوبے میں ابتک کورونا وائرس کے 34038مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں اسوقت کورونا وائرس کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 443ہے جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے مزید2مریض انتقال کرگئے جس کے بعد ابتک کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 370ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح 4.91فیصد رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں