کوئٹہ، نامعلو م افراد کی فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلو م مسلح افرادکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کوکوئٹہ کے علاقے ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص عبدالقیوم کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں