کوئٹہ، محکمہ کی عدم توجہی، انڈسٹریل زون میں کچرے کے ڈھیر لگ گئے
کوئٹہ:سرکی روڈ انڈسٹریل زون کچرے کی ڈھیر میں تبدیل محکمہ صنعت و تجارت خاموش تماشائی بنی ہیں جبکہ کارپوریشن کی جا نب سے کچرے کیلئے کچرہ دان نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنا کچرہ انڈسٹریل زون میں پھینک رہے ہیں حکومت کی جانب سے احکامات تھے کہ کچرہ گھروں سے اٹھایا جائیگا وہ بھی ہوا ہو گئے، لوگ خود اپنا کچرہ ہاتھوں میں اٹھا کر پھینکنے جاتے ہیں، گھریلوں علاقوں میں نالیوں سے 3 سال کے دوران ایک بار بھی کچرہ نہیں اٹھایا گیا، گھریلو علاقوں اور انڈسٹریل زون میں کام کرنے والے مزدور کچرے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگیں کوئی نوٹس والا نہیں تاجر برادری نے وزیراعلی بلوچستان، صوبائی پارلیمانی سیکر ٹری صنعت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صفائی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سرکی روڈ کے قریب قائم انڈسٹریل زون محکمہ انڈسٹریز اور کارپوریشن کے عملے کی نااہلی کی وجہ سے کچرے کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے محکمہ صنعت و تجارت کے حکام بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں فنڈز نہ ہونے کا کہہ کر دنوں کا کچرہ مہینوں میں بھی نہیں اٹھایا جاتا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے کچرے کیلئے آس پاس کے علاقوں میں کچرہ دان نہ بنانے کی وجہ سے علاقہ مکین اپنا کچرہ انڈسٹریل زون میں پھینک رہے ہیں جس کی وجہ سے انڈسٹریل ایریا کچرے کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ہے کچرے کی وجہ سے انڈسٹریل زون میں کام کرنے والے مزدور کچرے کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگیں کچرے کا کوئی نوٹس والا نہیں ہے فلور ملز مالکان اور تاجر برادری نے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری صنعت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر صفائی کیلئے اقدامات نہ اٹھائے گئے تو احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ دنوں میں اٹھانے والا کچرہ اب مہینوں میں بھی نہیں اٹھایا جاتا۔


