فرانس نے پاکستان کو کورونا ریڈ لسٹ سے نکال دیا

اسلام آباد / پیرس:فرانس نے کورونا کی صورت حال کو دیکھتے ہوئے ریڈ لسٹ والے ممالک سے پاکستان کو نکال کر سفری پابندیوں میں نرمی کردی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق فرانس کی وزارتِ خارجہ نے ریڈ لسٹ ممالک کی فہرست کا اجرا کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق فرانس نے پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکال کر اورینج لسٹ میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد سفری پابندیاں بھی نرم ہوگئیں۔ ریڈ لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستانی مسافروں کے فرانس جانے میں آسانیاں پیدا ہو گئیں جس کے بعد اب پاکستانی شہریوں کو اب فرانس پہنچ کر قرنطینہ کرنے کی ضرورت پیش نہیں ا?ئے گی۔ واضح رہے کہ فرانس نے مختلف ممالک کو کورونا کی صورت حال کے پیش نظر تین رنگوں کی درجہ بندی میں رکھا ہے، جس کے تحت پہلی سبز دوسری اورنج تیسری ریڈ ہے، ان تینوں ممالک سے ا?نے والوں کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں لگوانا لازمی ہے جبکہ ریڈ لسٹ والے ممالک سے ا?نے والوں کو قرنطینہ لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں