سیاسی مخالفین کی اہم ملاقاتیں،سیاسی مصلحت حریفوں کو لاہور لے آئی

اپوزیشن کی بڑی جماعتیں متحد ہو کر یا انفرادی طور پر آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں یا تو تحریک عدم اعتماد یا سڑکوں پر مظاہروں یا دونوں چیزوں کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں، حالیہ سیاسی ملاقاتوں، اعلانات سے پاکستانی سیاست کے بارے میں بہت سی قیاس آرائیاں اور اندازے لگائے جا رہے ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی ) کی اعلیٰ قیادت نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے نکالنے کے لیے پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے درمیان قریبی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اس کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم-پاکستان (ایم کیو ایم-پی) کے رہنماؤں نے بھی لاہور کا دورہ کیا، اس پیش رفت نے موجودہ سیاسی نظام کے مستقبل کے بارے میں کئی قیاس آرائیوں کو ہوا دی اور ملک کی موجودہ سیاسی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں