لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے،بی این پی کیچ
تربت (نمائندہ انتخاب) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ نہتے شہریوں پر فائرنگ و لاپتہ کرنے اور پُر تشدد واقعات سے نفرتیں مزید بڑھیں گی، گزشتہ دو دنوں سے جاری آپریشن چادر و چاردیواری کی پامالی عام عوام کو ہراساں کرنے اور جبری لاپتہ کرنے سے ریاست و عوام کے درمیان دوریوں اور نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ بی ایس او کے جنرل سیکرٹری عظیم بلوچ بھائی عزیز بلوچ کو تربت سے، پنجگور سے ملک میران، خضدار سے قائد اعظم یونیورسٹی ایم فل کے طالب علم عبدالحفیظ اور ایسے کئی نوجوان اٹھائے اور لاپتہ کیے گئے ہیں کہ آج اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ایسے غیر آئینی عمل قابل مذمت اور ملک کے مستقبل کیلئے نیک شگون نہیں ہے،ترجمان نے کہا کہ ریاست عام شہریوں پر طاقت آزمائی بند کریں کیونکہ طاقت کی نوک سے منفی نتائج جنم لیں گے، اب بھی وقت ہے کہ بلوچ قوم کو بلوچستان کا والی وارث سمجھ کر ان کے جائز حقوق دیں اور اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے مزید لاپتہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے،کسی بھی واقع میں اصل محرکات کی تہہ کو سمجھنا ہوگا نہ کہ ایسے واقعات کے بعد طاقت کا سلسلہ شروع کرکے بیگناہ لوگوں پر زمین تنگ کی جائے امن و شائستگی کا بنیاد رکھنے کیلئے عوام کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے بجائے مثبت سوچ اور انسانی حقوق کی پاسپانی پر عمل پیرا ہونے کے ریاستی ذمہ داراں کو اشد ضرورت ہے۔


