سندھ حکومت نے اساتذہ کو بھی دیگر شعبوں کی طرح لائسنس جاری کر کا فیصلہ کر لیا
سندھ حکومت نے صوبے میں دیگر شعبوں کی طرح اساتذہ کو بھی لائسنس جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ حکومت سندھ نے اساتذہ کو لائسنس جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے، دیگر شعبوں کی طرح اساتذہ کو بھی لائسنس جاری ہوگا۔
سردار شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں اب صرف لائسنس یافتہ اساتذہ ہی فرائض انجام دے سکیں گے، یہ لائسنس سندھ ٹیچرز ٹریننگ اتھارٹی جاری کرےگی۔
صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ شعبہ تدریس کی بہتری کے لیےکیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


