ہم نے سبز باغ نہیں عمل کر کے دکھایا ہے، عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین وصوبائی وزیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ایچ ڈی پی اپنے انتخابی منشور پر عمل کرتے ہوئے عوام سے جو وعدے کیے تھے اسے پورا کررہے ہیں ہم نے کبھی کسی کو سبز باغ نہیں دکھائے ہیں بلکہ عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ بہترین صحت کی سہولیات،کھیل، وتفریح کے مواقع کی فراہمی اور صحت مند سرگرمیوں کی شروعات امن کی بحالی،پانی، گیس اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے وعدے کررکھے تھے جن پر بتدریج عمل درآمد ہورہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اولڈ مری آباد بنیادی مرکز صحت کی نئی عمارت کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پارٹی کے نائب چیئرمین اول مرزا حسین ہزارہ، ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت داکٹر نور قاضی،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹو نور بخش بزنجو شہید بے نظیر ہسپتال کے شعبہ امراض چشم کے ماہر ڈائریکٹر نعیم اختر ملغانی،بنیادی مرکز صحت اولڈ مری آباد کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد تقی، ایچ ڈی پی کے مرکزی کونسل کے اراکین بوستان علی کشتمند، عبدالعلی ہزارہ، محمد زمان دھقانزادہ، غلام رضا ہزارہ، محمد اسماعیل چنگیزئی، ضلعی حلقہ اور بنیادی کونسلون کے اراکین،ایکسین،بی اینڈ آر ان کے دیگر عملہ اور محکمہ صحت کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی عبدالخالق ہزارہ نے بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو مثالی عمارت قرار دیتے ہوئے معیاری تعمیرات پر متعلقہ ٹھیکیدار اور محکمہ بی اینڈ آر کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی عمارت کی تعمیرمیں پارٹی کارکنوں کی انتھک محنت اور مثالی نگرانی قابل تعریف ہے ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے وسائل کا درست استعمال کو یقینی بنانے کیلئے چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام اپنائے یہ تب ممکن ہوسکتی ہے جب عوام بھی اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کی ادائیگی میں مخلص ہو انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک عمارت نہیں بلکہ اس بنیادی مرکز صحت کی تعمیر اس طرح ہوئی ہے کہ یہاں مریض کسی بیگانگی کا احساس کئے بغیر اس کے ماحول کو ایک گھریلو ماحول سمجھے اور یہاں سے شفایاب ہوکر گھروں کو چلے جائیں عمارت کی تعمیر میں ماحول کی صفائی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہیں جس میں ایک پوری ٹیم کی شانہ اور محنت شامل ہیں پارٹی کی خصوصی پروگراموں میں کئی دہائیوں قبل تعمیر شدہ عمارتوں کی از سر نوانہیں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعمیر کرنا شامل ہے ایسی معیاری عمارت کی تعمیر سے سرکاری اداروں کی کارکردگی کو بہتر کرنے اور سرکاری اہلکاروں کو دلچسپی کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کو مواقع حاصل ہونگے پارٹی رہنما نے کہا کہ اس وقت علاقے کے عوام کے پینے کا پانی کا 90فیصد مسئلہ حل ہوچکا ہے ہم نے اپنے دور میں ریکارڈ مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا ملکی اور صوبائی سطح کے اتنے مقابلے منعقد کیے ہیں جو گزشتہ 20سالہ تاریخ میں نہیں ہوا کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے ذریعے صوبے کے اقوام وقبائل کو بھائی چارگی اور محبت کا درس دیا اسی طرح صوبے کے نوجوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کیئے گئے صوبے کے مختلف اقوام کی ثقافتوں کو اجاگر کرکے صوبے کی تاریخی اہمیت پر کام کیا گیا یہ ایسے پروگرام اور منصوبے تھے جن پر پارٹی منشور کے مطابق عمل کی گئی ہے عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ پارٹی کے دیگر منصوبوں پر بھی عمل کرکے عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں بھرپور جدوجہد کی جائے گی۔


