بھارت میں مسلم باحجاب طالبہ پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور: بھارت میں مسلم باحجاب طالبہ پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیاہے کہ یہ ایوان بھارت میں باحجاب طالبہ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔بھارت میں مودی حکومت مخصوص نظریے کے تحت مسلمانوں کو ٹارگٹ کررہی ہے۔بھارت میں آج اقلیتیں خود کو غیر محفوظ سمجھ رہی ہیں۔عالمی برداری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی بھارتی رویے پر خاموشی باعث تشویش ہے۔پاکستان میں کوئی بھی واقعہ ہو فورا عالمی برادری کو انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستان پر الزام تراشی شروع کردیتی ہیں۔
Load/Hide Comments


