میگھن مارکل کی جانب سے برطانوی اخبار کیخلاف مقدمہ کاآغاز

لندن:شاہی حیثیت چھوڑنے والے برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی جانب سے برطانوی اخبار کے خلاف دائر مقدمے کی کارروائی کا آغاز ہوگیا۔ڈچز آف سسیکس اور سابق اداکارہ 33 سالہ میگھن مارکل نے معروف برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ویب سائٹ میل آن دی سنڈے پر اکتوبر 2019 میں مقدمہ دائر کیا تھا۔میگھن مارکل نے اخبار کے خلاف اپنے والد کو لکھے گئے ایک پرانے خط کو توڑ مروڑ کر اسے غلط انداز میں شائع کرنے پر مقدمہ دائر کیا تھا۔میگھن مارکل نے دی میل ا?ن سنڈے پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ویب سائٹ کی جانب سے شائع کردہ خط جعلی ہے اور یہ کہ مذکورہ خط ان کی جانب سے والد کو لکھا جانے والا خط نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں