مسلمان متحد و منظم ہو کر اسلام دشمنوں کا مقابلہ کریں، سبی تبلیغی اجتماع

سبی:تبلیغی جماعت کے مرکزی رہنمامولانا عباد اللہ مولوی حبیب الحق مولانا سعید الرحمن ودیگر نے کہا ہے کہ مسلمان متحد ومنظم ہوکر اسلام دشمنوں کا مقابلہ کریں مغربی قوتیں جان بوجھ کر مسلمانوں پر ظم وستم میں مگن ہیں ہماری منزل اسلام کے پاکیزہ نظام کا نفاز ہے مقصد کی اہمیت اور تقدس کے پیش نظر اس کے تقاضے بھی اعلیٰ ہیں اس لئے منزل کے حصول کیلئے اپنی ذات کی نفی کرنے سے کامیابی ممکن ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں عظیم ایشان تین روزہ تبلیغی اجتماع کے تیسرے دن کی مختلف نشستوں سے خطابات کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع کے تیسرے دن کا آغاز نماز فجر سے شروع ہوامولانا سعید الرحمٰن بعد نماز ظہرڈاکٹر روح اللہ بعد نماز عصرمولوی عباد اللہ بعد نماز مغرب مولوی حبیب الحق سمیت دیگر علماء کرام نے پنڈال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کی نظرین اسلام پر لگی ہوئیں ہیں ہماری منزل اسلام کی سربلندی قرآنی تعلیمات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مسلمانوں کا اتحاد ہے دین اسلام نے ہمیشہ امن کا درس دیا مسلمانوں کو بھائی چارے ایک دوسرے مذاہب کا احترام امن خوشحالی کی فضا قائم رکھنے کیلئے درس دیا گیا اسلام میں ہرانسان کی زندگی بسر کرنے کا تعین ہے اللہ تعالیٰ نے اسلام اور قرآن حکیم کو ایک مکمل ضابطہ حیات بنایا قرآن حکیم پر عمل کرنے کرنے سے زندگی کے تمام مسائل حل ہوتے ہیں مقررین نے کہا کہ آج مسلمان جتنے بھی مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں اس کی وجہ قرآن حکیم کے احکامات اور اسلام سے دوری کا سبب ہے مقررین کو چاہیے کہ وہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام دشمن قوتوں کے کلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں قبل ازین تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع کا باقاعدہ آغاز باجماعت نماز عصر سے ہوا جس میں سینکڑوں کی تعداد میں ملک بھر سے آئے ہوئے فرزندان توحید نے شرکت کی سالانہ تین روزہ اجتماع کی نگرانی تبلیغی جماعت کے صوبائی امیر ڈاکٹرمولانا روح اللہ کررہے ہیں مختلف انتظامی کمیٹی کے لئے مجلس شوری کے ممبران مولانا غلام حیدر، مولانا محمد یوسف، مولانا عبدالہادی، مولانا حاجی عبدالمجید، مولانا عبدالحمید ودیگر سمیت دیگر علماء کرام پر مشتمل کمیٹی سرانجام دے رہی ہے شروع دین نے تبلیغی اجتماع میں علماء کرام نے فرزندان توحید کو اسلام کے ھوالے سے مکمل آگہی فراہم کرنے کے علاوہ نمازباجماعت وضو غسل کے طریقے بھی سمجھائیں تبلیغی اجتماع میں شرکت کیلئے ملک بھر سے لاکھوں افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہیں قبل ازین سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع کی سیکورٹی کا جائز ہ لینے کیلئے کمشنر سبی ڈویژن بالا چ عزیز، ڈی آئی جی پولیس سبی، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ ایس ایس پی سبی میر دوستیں خان دشتی سمیت دیگر انتظامی آفیسران نے معائنہ کیا اور ضروری ہدایات بھی دیں واضح رہے کہ سالانہ تین روزہ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں سبی پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کے ساتھ ساتھ سبی کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جارہی ہیں جبکہ اجتماع کے باعث سبی شہر کے علاوہ اجتماع کے مقام پر ضرورت کی ایشاء کی قیمتوں کو آگ لگ گئی کھانے پینے کے تمام چیزوں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی جس کے باعث ملک بھر سے آئے ہوئے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاواضح رہے کہ (آج) تین روزہ سالانہ تبلیغی اجتماع کے آخری روزہ فجر مولانا عبیداللہ مولاناخورشید ہدایات دیں گے جبکہ اجتماعی دعا مولانا عبیداللہ مولانا خورشید کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں