کوئٹہ، گیس لیکج سے دم گھٹنے اور گھروں میں گیس دھماکوں کے واقعات میں اضافہ
کوئٹہ: کوئٹہ میں سوئی گیس لیکج سے دم گھٹنے اور گھروں میں گیس بھر سے ہونے والے دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہوگیا سوئی سدرن گیس کمپنی کے رکارڈ کے مطابق چار ماہ سوئی گیس لیکج اور دھماکوں کے واقعات میں پانچ ا فراد جاں بحق جبکہ ریسکیو اداروں کے رکارڈ کے مطابق سترہ افراد لقمہ اجل بنے ہیں،کوئٹہ میں موسم سرما کے دوران سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی شکایات تو عام رہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ سوئی گیس لیکج،سلنڈر پھٹنے اور گھروں میں گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکوں کے واقعات بڑھ گئے غیر سرکاری ریسکیو اداروں کے رکارڈ کے مطابق کوئٹہ میں گیس لیکج سے دم گھنٹے اور گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں چار ماہ کے دوران17افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ91 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں لیکن اس کے برعکس سوئی سدرن گیس کمپنی کے رکارڈ کے مطابق چار ماہ میں ہونے والے گیارہ واقعات پانچ افراد جاں بحق جبکہ 29 جھلس کر زخمی ہوگئے سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گھر میں سوئی گیس سے زائد دھماکے کمپریسر کے استعمال کے باعث ہوئے ہیں


