بلوچستان میں کورونا واٸرس کے پھیلاو کی شرح 7.07 فیصد ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 7.07 فیصد ریکارڈ 39 نئے کیس رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 39 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35056 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 88 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34412 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 273 ہے جن میں سے 6 مریض ہائی فلو جبکہ 4 مریض بغیر آکسیجن کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 371 اموات ہوچکی ہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں