عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اوالین ذمہ داری ہے،نذرمحمد بلوچ
کوئٹہ: صوبائی محتسب بلوچستان نذرمحمد بلوچ نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اوالین زمہ داری ہے جس کے لئے محکمہ صحت کے حکام سے رابطہ کرونگا۔ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہارصوبائی محتسب بلوچستان نذر محمد بلوچ نے سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار کے دورے کے موقع پر کیا۔ہسپتال میں ڈاکٹرز اور ادویات کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام سے کہہ کر جلد ہی ڈاکٹرز کی تعیناتی اور ادویات کی قلت کا مسئلہ حل کیا جا ئیگا۔صوبائی محتسب بلوچستان کے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنے فرائض ایمانداری اور خوش اسلوبی سے ادا کریں۔فرائض میں غفلت اور غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے گی۔صوبائی محتسب بلوچستان نے اس موقع پر بتایا کہ وکلاء برادری کی شکایت پر میں نے آج سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار کا دورہ کیا اور جہاں تک پانی کی قلت اور سیوریج کے مسائل کا پتہ چلا،اسے حل کرنے کے لئے جلد از جلد اقدامات کئے جائیں،سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شوکت نے صوبائی محتسب بلوچستان کو ڈاکٹرز کی کمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔


