حکومتی نا اہلی کے باعث میڈیکل طلباء آج سراپا احتجاج ہیں، مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیکل طلبا کو ان کا حق دیں بدقسمتی سے حکومتی نااہلی،ناانصافی،اقربا پروری کی وجہ سے آج ہرطرف احتجاج ہیں۔میڈیکل طلبا سے دوبارہ ٹیسٹ لینا تعلیم وطلبا دشمنی ہے۔ڈھائی مہینے سے طلبا احتجاج پر ہیں کوئی سننے والا نہیں۔احتجاج کی وجہ سے اعلی تعلیمی ادارے،صحت کے مراکزودفاتر بند ہیں۔جماعت اسلامی مظلوموں،طلبا کیساتھ اورہرقسم کے مظالم ناانصافی وجبر کے خلاف ہے۔ہرظلم ناانصافی کے خلاف 20فروری کو کوئٹہ میں حق دوکوئٹہ دھرناہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ پریس کلب کیساتھ میڈیکل طلبا کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے امیر حافظ نورعلی،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔احتجاجی میڈیکل طلبا کے ذمہ داران نے امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی کو اپنے مطالبات سے آگاہ کیا ومولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ہم میڈیکل کے طلبا کیساتھ ہے۔میڈیکل طلبا سے کالجز میں دوبارہ ٹیسٹ لینا تعلیم وطلبا دشمنی اورناانصافی ہے۔بی ایم سی اعلی تعلیمی ادارہ ہے لیکن اگرطلبا سے ناانصافی،ظلم ہورہا ہوں تو احتجاج ان کا حق ہے تعلیم وطلبا دشمنی کے خلاف اورانصاف وجائز حقوق کے حصول کی جنگ میں جماعت اسلا می ان کے ساتھ ہے جماعت اسلامی اس ظلم وجبر اور ناصافیوں کے خلاف بیس فروری کو کوئٹہ میں حق دو دھرنادیگی۔طلبا مہینوں سے جائز حقوق کے حصول کیلئے احتجاج پر ہیں لیکن کوئی والانہیں۔لگتا ہے حکومت نام کی کوئی چیز نہیں یاحکومتی چاہتی یہی ہے کہ ہر طرف احتجاج تو تاکہ عوام،مزدور،ڈاکٹرز،طلبا احتجاج کرتے ہیں اور حکمرانوں لوٹ مار جاری رکھیں۔اسمبلی میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کوعوامی مسائل سننے حل کرنے سے کوئی سروکارنہیں بدقسمتی سے حکومت واپوزیشن کے نمائندے دونوں ذاتی مفادات کے حصول کیلئے ملے ہوئے ہیں ہم سب ملکر اس ناانصافی کے خلاف جدوجہد کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں