کرکٹر راشد خان کے اہل خانہ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل افغانستان کے کرکٹر راشد خان کے اہل خانہ میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
لیگ اسپنر راشد خان کے3 بھائی،کزنز اور دیگر افراد لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ دیکھنے قذافی اسٹیڈیم آئے ہیں۔
پی ایس ایل7: لاہور قلندرز کا کوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے راشد خان کے اہل خانہ کا استقبال کیا۔
اس موقع پر راشد خان کے بھائی کا کہنا تھا کہ ہمیں لاہور آکر بہت اچھا لگ رہا ہے،ہم لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں