لاک ڈاؤن سے متعلق اگلی حکمتِ عملی کا اعلان جلد کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت اتنی زیادہ نہیں جتنا دنیا کے دیگر ممالک میں ہے۔ انہوں نے یہ بیان ملک میں کورونا وائرس کے سماجی و معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لیے بلائے گئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔اجلاس میں وفاقی وزرا حماد اظہر، اسد عمر، خسرو بختیار، سید فخر امام، عمر ایوب، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر معید یوسف، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے شرکت کی۔اجلاس کے حوالے سے جاری باضابطہ بیان کے مطابق شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے مریض اور اموات دنیا کے دیگر ممالک سے کم ہیں۔ وزیراعظم اس بات سے مطمئن ہیں کہ پاکستان میں کووِڈ 19 کی شدت دنیا کے دیگر ممالک بالخصوص یورپ اور امریکا کے مقابلے سست ہے
Load/Hide Comments


