اوستہ محمد، چور تالے توڑ کردکان سے 2لاکھ کا سامان و نقدی لے گئے

اوستہ محمد:صدر تھانہ کے حدود ہدیرو شاخ کے مقام پر گزشتہ شب نہ معلوم چوروں نے نیاز احمد جمالی کے پرچون کی دکان کے تالے توڑ کر دکان سے کم از کم ڈیڑھ لاکھ کا سامان اور بیس ہزار کے لگ بھگ نقد رقم چوری کر گئے، بد امنی ایک بار پھر سے شروع ہو رہے ہیں پولیس کی سست روئی سے حالات خراب ہو رہے ہیں، پولیس کوئی کام کرتی ہے تو علاقائی معتبرین چوروں کی سرپرستی کرنے والے پولیس کے خلاف قبائلی فیصلے کر کے ان پر جرمانے ڈالتے ہیں تو پولیس بھی ڈر گئی ہے کیونکہ اس فرسودہ نظام کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی ان غلط قبائلی فیصلوں کے خلاف حکومت نوٹس لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں