شمالی وزیر ستان میں ملٹری پوسٹ پر خود کش حملہ

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ آور کو مار گرایا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خودکش حملہ آور نے ملٹری پوسٹ میں گھسنے کی کوشش کی اور اہلکاروں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے اہلکاروں پر ہینڈ گرینیڈ سےحملے کی بھی کوشش تاہم سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں خودکش حملہ آور مارا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں