وزیراعظم کیخلاف نازیباٹرینڈ چلانے والا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار
اسلام آباد:ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے وزیراعظم کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے ملزم سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صابر ہاشمی کو گرفتار کرلیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے وزیراعظم کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے ملزم سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صابر ہاشمی کو گرفتار کرلیا ہے۔کارروائی کے حوالے سے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ملزم نے چند روز قبل ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف ٹرینڈ چلایا تھا جس پر ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم صابر ہاشمی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے موبائل فون اور ڈیجیٹل میڈیا تحویل میں لے لیا گیا اور مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کو وزیراعظم کے خلاف نازیبا ٹرینڈ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


