انسداد منشیات آپریشن،شمالی بحیرہ عرب میں 7سمگلرگرفتار
کراچی:پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کے مشترکہ انٹیلی جنس پر مبنی انسداد منشیات کے آپریشن میں منشیات کی سمگلنگ کو روکا گیا۔ آپریشن کے دوران شمالی بحیرہ عرب میں 05 غیر ملکی اور 02 دوہری شہریت رکھنے والے 07 سمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔ غیر ملکی کشتی سے625کلو گرام منشیات برآمد ہوئی۔ منشیات کی بین الاقوامی منڈی میں مالیت کا تخمینہ 625 کروڑ (پاکستانی روپے) ہے۔ پکڑی گئی منشیات کو سمگلروں سمیت مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے، جس میں کسی گرفتار فرد یا گروہ کے دیگر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی تحقیقات اور قانونی کارروائیوں کی تکمیل شامل ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور پاکستان کسٹمز کی جانب سے کامیاب آپریشن جس کے نتیجے میں منشیات کی ضبطگی ہوئی ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم کسی بھی غیر قانونی کام/مقاصد کے لیے پاکستانی پانیوں کے استعمال کو روکنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی سمندر میں امن و امان قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں کو نبھاتی رہے گی۔
ا


