دالبندین میں غیر معیاری پانی سپلائی، عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

چاغی: دالبندین کلی غریب آباد اور کلی خانجہان میں غیر معیاری پانی سپلائی کا نوٹس لیا جائے،مین پائپ لائن سے بدبو دار اور مضر صحت پانی سپلائی ہورہی ہے اہلیان کلی غریب آباد اور کلی خانجہان کے مکینوں کا کہنا ہے گزشتہ کئی مہینوں سے لوگوں کے گھروں میں بدبو دار پانی سپلائی ہورہی ہے جس سے مختلف بیماریوں پھیلنے کا خدشہ ہیں۔ اہلیان کے مطابق کلی غریب آباد میں 6 انچی پرانی پائپ لائن گزشتہ کئی عرصے سے کسی جگہ سے ٹوٹ چکی ہے گٹر کا پانی مکس ہورہا ہے پانی جب گھروں میں پہنچتا ہے تو اس سے تعفن کی بو آرہی ہے نا پینے کا قابل نہ استعمال کا قابل ہے صاف پانی کے ساتھ کسی گٹر کا غلیظ پانی مکس آرہا ہے متعلقہ محکمہ کو کئی بار اہلیان کے لوگوں نے شکایت کی ہے مگر وہ ٹھس سے مس نہیں ہورہا ہے جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس سے اہلیان کالونی میں بیماری پوٹ پڑ سکتی ہے۔اہلیان کا کہنا تھا بازار کے قریب آبادی کو صاف پانی مل رہی ہے جب کہ دیگر آدھا کالونی کو مضر صحت پانی سپلائی ہورہی ہے اس سے واضع ہوتا ہے کہ درمیان میں کسی جگہ سے پرانی 6 انچی پی ایچ ای پائپ لائن کے ساتھ گٹر کا پانی شامل ہورہا ہے متعلقہ محکمہ پی ایچ ای فوری طور پر پرانی 6 انچ والی پائپ لائن میں گٹر کا پانی مکس ہونے کا نوٹس لے کر عوام کو اس عذاب سے نجات دیلائے اہلیان غریب آباد اور کلی خانجہان شدید اذیت سے دوچار ہے بصورت دیگر ایک خطرناک وبا پھیل سکتی ہے جس کی تمام تر زمہداری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں