بلوچستان , کورونا کے پھیلاو کی شرح 5.91 فیصد ریکارڈ
کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 5.91 فیصد ریکارڈ 30 نئے کیس رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 43 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35163 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 55 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34570 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 222 ہے جن میں سے 10مریض ہائی فلو جبکہ 1مریض بغیر آکسیجن کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 371 اموات ہوچکی ہی ہے
Load/Hide Comments


