بسیمہ، یوریا کھاد نہ ملنے پر زمیندار ایکشن کمیٹی نے احتجاجاً5لوڈ ٹرکوں کو روک لیا

بسیمہ:بسیمہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی واشک کی جانب سے یوریا کھاد نہ ملنے پر احتجاجا خاران جانے والے یوریا سے لوڈ پانچ ٹرک گاڑیوں روک دیا تفصیلات کے مطابق واشک کے تحصیل بسیمہ میں زمیندار ایکشن کمیٹی واشک کی جانب سے یوریا کھاد نہ ملنے پر بسیمہ کے مقام پر احتجاجا خاران جانے والے یوریا سے لوڈ پانچ ٹرک گاڑیوں کو روک دیا گیا مظاہرین کا کہنا ہے ضلع واشک میں ڈیلر نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب اور سندھ سمیت دیگر اضلاع سے واشک کے زمینداروں کو یوریا لانے نہیں دیا جارہا ہے مقامی زمینداروں کو یوریا کھاد نہ ملنے کی باعث ان کے کھڑی فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں خاران اور دیگر قریبی اضلاع کے ڈیلرز واشک کے کوٹے کا فائدہ اٹھا رہے ہیں پھر خاران سے روزانہ کی بنیاد پر زمیاد گاڑیوں میں براستہ واشک یوریا کھاد اسمگلنگ کی جاتی ہے لیکن انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور مقامی زمینداروں کو دیگر اضلاع سے یوریا لانے نہیں دیئے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں