کوئٹہ،انتظامیہ کی کارروائی، چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار
کوئٹہ: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی کامیاب کارروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے چھاپہ مار کر ایف آئی آر نمبر 06/2022 میں ملزم سید حافظ احمد جان شاہ سکنہ سٹیلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم گوگل فوٹوز کلاڈ اسٹوریج میں بچوں کے فحش مواد کی بڑی مقدار کو اپنے قبضے میں رکھنے میں ملوث ہے۔ ڈیجیٹل آلات کو مناسب طریقے سے ضبط کر لیا گیا ہے اور تفصیلی تجزیہ کے لیے ڈیجیٹل فرانزک لیب کو بھیج دیا گیا ہے۔یہ کارروائی NCMEC سائبر ٹپ لائن کی رپورٹ پر کی گئی۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


