بلوچستان میں کوروناکے پھیلائو کی شرح 4.22 فیصد ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 4.22 فیصد ریکارڈ 24 نئے کیس رپورٹ ہوئے، میڈیا کوارڈنیٹر محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 نئے کیس پورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 35187 ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 24 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 34582 ہوگئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 234 ہے جن میں سے 9 مریض ہائی فلو جبکہ 2vمریض بغیر آکسیجن کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے 371 اموات ہوچکی ہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں