موجودہ حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، میر اسرار زہری

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔عوام کے لیے روز مرہ کی زندگی گزارنا مشکل ہوچکا ہے۔تیل کی قیمتں عالمی منڈی کے بجائے آئی آیم آیف کے ڈکٹیشن کے مطابق بڑھایا جا رہا ہے۔اگر موجودہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول نہیں کر سکتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا مزید کوئی جواز نہیں۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی صدر میر اسرار اللہ خان زھری نے خضدار سے آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے دوران کی۔وفد میں بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ضلعی صدر عمران میروانی سینئر نائب صدر میر بنیامین زھری سی سی ممبر کامریڈ غلام حسین بلوچ شامل تھے۔وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کی عالمی طاقتیں اپنے تنازعات بات چیت کے زریعے حل کریں روس اور یوکرین تنازع عالمی دنیا کے امن کے لیے ایک خطرہ بن چکا ہے ان تنازعات کے اثرات براہ راست ترقی پزیر ممالک پر پڑینگے۔ جبکہ ترقی پزیر ممالک پہلے سے غربت افلاس اور مہنگائی کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں۔اس موقع پر ضلعی صدر نے مرکزی قائد کو ضلع خضدار میں پارٹی سرگرمیوں تنظیمی امور سمیت دیگر تمام صورت حال سے متعلق مکمل آگاہی دی

اپنا تبصرہ بھیجیں