فیصل واوڈا کی سینیٹ میں خالی نشست پر کاغذات نامزدگی جاری

کراچی:سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جاری اور جمع کروانے کے پہلے دن جمعرات کو8کاغذات نامزدگی جاری کیئے گئے ہیں۔الیکشن کمشنرسندھ ندیم حیدرکے مطابق اب تک پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو، اسلام الدین شیخ اور ایوب کھوسہ نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے ریحان منصور، خواجہ سہیل منصور نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کے ہی ناصر خان، عبدالروف خان اور سید شاکر علی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں۔الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کسی نے کاغذات نامزدگی حاصل نہیں کیے۔واضح رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست فیصل واوڈا کی نااہلی کے فیصلے کے بعد خالی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں