کوئٹہ،انتظامیہ کی کارروائی، مختلف علاقوں سے منشیات کے عادی افراد گرفتار

کوئٹہ :ڈی آئی جی سیدفدا حسین شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی کی سرپرستی میں ایس پی سریاب ڈویژن آصف فراز مستوئی،اسسٹنٹ کمشنر سریاب نثار احمد لانگو،اسپیشل مجسٹریٹ مسعود اچکزئی، ڈی ایس پی سریاب یوسف سمیجو، ایس ایچ او بھوسہ منڈی،ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن ملک مراد کی سربراہی میں سریاب کے مختلف علاقوں میں منشیات کے عادی افراد کے خلاف آپریشن کرکے درجنوں منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لے لیا جن کو مختلف منشیات بحالی سینٹرز میں جمع کردیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جائے گا انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ منشیات کے عادی افراد معاشرے میں چوری ودیگر سماجی برائیوں میں ملوث ہیں منشیات ہمارے معاشرے کے لیے ایک ناسور کی حیثیت رکھتی ہے اس ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہم سب کو ملکر جہاد کرنا ہے تاکہ منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل پاسکے اس کاروائی پر تاجران سریاب زون کے صدر حاجی میر بشیر احمد بنگلزئی ودیگر نے منشیات کے عادی افراد کے خلاف پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے کاروائی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اگر اسی طرح منشیات کے۔عادی افراد کی بحالی پر اقدامات اٹھائے جائیں اور ساتھ ساتھ منشیات فروشی اور اس دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بھی موثر کاروائی ہوئی تو منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل پاسکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں