سعودی عرب،جزوی طور پر کرفیو ختم ہوتے ہی لوگ باہر نکل آئے

ریاض:سعودی عرب میں جزوی طور پرکرفیو ختم ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں کرفیو میں نرمی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک رہے گی، اس دوران دکانیں، تندور اور مارکیٹس کھلی رہیں گی۔شاہی اعلامیہ کے مطابق شاپنگ مال اور دیگر کاروباری و تجارتی سرگرمیاں بھی بحال کردی جائیں گی۔اس فیصلے کو دہاڑی دار افراد اور ٹیکسی ڈرائیورز نے خوش آئند اقدام قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں