ملکہ برطانیہ کی شہزادہ ولیم کی حفاظت کرتے ہوئے دلچسپ ویڈیوسامنے آگئی

لندن:ملکہ برطانیہ کی اپنے پوتے شہزادہ ولیم کی حفاظت کرتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کی ایک یوٹیوبر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہزادہ ولیم کے بچپن کی ایک پرانی اور دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں ملکہ برطانیہ اپنے پوتے شہزادہ ولیم کے تعاقب میں بھاگتی نظر آرہی ہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ تانگے سے ٹکرا جائے۔ یوٹیوبر دادی کا فرض نبھانے پر ملکہ سے کافی متاثر نظر آئیں، انہوں نے اس منظر کو دلچسپ انداز میں لکھاکہ دادی سے واپس ملکہ بنتے ہوئے خیال رہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم اپنے بیٹے شہزادہ اینڈریو اور شہزادہ چارلس کے تنازعات میں پھنسنے کے بعد کافی مشکل وقت سے گزر رہی ہیں۔شہزادہ اینڈریو پر ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں امریکہ میں مقدمہ چلایا گیا، دوسری جانب شہزادہ چارلس کا خیراتی ادارہ بھی عطیات پر تحقیقات کی زد میں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں