پاکستان تحریک انصاف نے گھوٹکی تا کراچی مارچ کی تفصیلات جاری کردیں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف نے گھوٹکی تا کراچی مارچ کی تفصیلات جاری کردیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر ووفاقی وزیر علی زیدی نے مارچ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاکہ گھوٹکی تا کراچی مارچ کا آغاز 26 فروری کو وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کی زیر قیادت ہوگا۔مارچ کے شرکا 27 فروری کو شکار پور، کشمور اور جیکب آباد پہنچیں گے۔انہوں نے بتایاکہ مارچ کے شرکاء28فروری کو قمبر شہدادکوٹ اور لاڑکانہ پہنچیں گے جبکہ یکم مارچ کو خیر پور،نوشہرو فیروز اور نوابشاہ پہنچیں گے۔علی زیدی نے بتایاکہ 2مارچ کو مارچ کے شرکاءسانگھڑ اور میرپورخاص ،3 مارچ کو عمر کوٹ، تھر پارکر اور بدین جبکہ 4 مارچ کو ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار اور مٹیاری پہنچیں گے۔انہوں نے بتایاکہ 5مارچ کو شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کی قیادت میں مارچ کے شرکاءحیدرآباداور6مارچ کو مارچ ضلع جامشورو سے ہوتا ہوا کراچی میں اختتام پزیر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں